جرمنی کیخلاف تاریخی فتح پر پیراگوئے کے صدر نے عام تعطیل کا اعلان کردیا
پیراگوئے کے صدر سانتیاگو پینا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جرمنی کے خلاف تاریخی فتح کی خوشی میں منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں پیراگوئے نے چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 32 کے اس میچ میں مقررہ اور اضافی وقت کے اختتام پر مقابلہ 1-1 سے برابر تھا مگر پھر پنالٹی شوٹ آؤٹ مقابلے میں پیراگوئے نے وہ کامیابی حاصل کی جسے ورلڈ کپ کی تاریخ کے بڑے اپ سیٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔
صدر سانتیاگو پینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تعطیل کے اعلان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ سرکاری حکم نامے پر دستخط کرتے نظر آرہے ہیں۔
صدر کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا کہ جرمنی کے خلاف یہ فتح صرف کھیل تک محدود نہیں بلکہ اس کی قومی اہمیت بھی ہے، اسی لیے حکومت اس عظیم کامیابی پر خاموش نہیں رہ سکتی۔
صدر سانتیاگو پینا نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تمام پیراگوئین اس تاریخی کامیابی کا جشن ایک ساتھ منا سکیں، اسی مقصد کے لیے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
علم میں رہے کہ پیراگوئے اب 4 جولائی کو فلاڈیلفیا میں پری کوارٹر فائنل میں فرانس اور سویڈن کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گا۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر

