پیراگوئے کے ہیڈ کوچ نے جرمنی کو شکست دینے کی حکمت عملی بتا دی
پیراگوئے کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گسٹاوو ایلفارو نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں جرمنی کے خلاف تاریخی کامیابی پر اپنے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معمولی کھیل کی بدولت ان کی ٹیم جرمنی جیسی مضبوط حریف کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔
راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز مقابلے میں مقررہ اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر تھیں، تاہم پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پیراگوئے نے جرمنی کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گسٹاوو ایلفارو نے کہا کہ انہوں نے بھی دیگر شائقین کی طرح اس مقابلے کی شدت کا تجربہ حاصل کیا۔
ان کے مطابق آغاز سے اختتام تک یہ ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن میچ تھا کیونکہ ہم جانتے تھے کہ ان کی ٹیم ایسے حریف کے سامنے تھی جو ٹائٹل جیتنے کیلئے فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیراگوئے کے کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کے تیار کردہ گیم پلان پر مکمل عمل کیا جس کی وجہ سے جرمنی کی ٹیم کی صلاحیتوں کو محدود کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہر کھلاڑی کو پوری طرح علم تھا کہ میچ کس طرح سے کھیلنا ہے، اسی وجہ سے اُنہوں نے جرمن کھلاڑیوں کو اپنا کھیل نہیں کھیلنے دیا۔
گسٹاوو ایلفارو نے کہا کہ یہ جیت ہم پیراگوئے کے عوام کے نام کرتے ہیں جو ہم پر یقین رکھتے ہیں۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

