فیفا ورلڈکپ : پیراگوئے نے 4 بار کے عالمی چیمپئن جرمنی کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پیراگوئے نے جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔
بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز مقابلے میں مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام تک دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر رہیں، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں پیراگوئے نے چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات مطابق میچ کے پہلے ہاف میں جرمنی نے زیادہ تر وقت گیند اپنے قبضے میں رکھی مگر پہلے ہاف کے اختتامی لمحات کے 42 ویں منٹ پر پیراگوئے کے جولیو اینسیکو نے ہیڈر کے ذریعے گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں جرمنی نے بھرپور انداز میں واپسی کی اور 54 ویں منٹ پر کائی ہیورٹز نے ہیڈر کے ذریعے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
وااضح رہے کہ اس کے بعد جرمنی نے فیصلہ کن گول کی بھرپور کوشش کی جبکہ پیراگوئے بھی جوابی حملوں کی تلاش میں رہا مگر میچ برابری پر ختم ہوا جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا مقابلہ شروع ہوا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جرمنی کی ابتدا ہی مایوس کن رہی جب پیراگوئے کے گول کیپر نے پنالٹی بچا لی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے کچھ پنالٹیاں ضائع ہونے کے بعد جوزے کینالیس نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی اور پیراگوئے کو یادگار فتح دلا دی اور یوں یہ مقابلہ پنالٹی کی بنیاد پر 4-3 سے پیراگوئے کے حق میں گیا۔
دوسری جانب جیت کے بعد پیراگوئے کے کھلاڑیوں اور اُن مداحوں نے اسٹیڈیم میں زبردست جشن منایا جبکہ جرمنی کے ڈگ آؤٹ میں مایوسی پھیل گئی اور کھلاڑی افسردہ دکھائی دیے۔
پیراگوئے اب 4 جولائی کو فلاڈیلفیا میں پری کوارٹر فائنل میں فرانس اور سویڈن کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گا۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان