June 30, 2026 | 08:14 am

فیفا ورلڈ کپ: برازیل نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

برازیل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی / فوٹو رائٹرز

برازیل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو 1-2 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔

ہیوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں جاپان نے پہلے ہاف میں شاندار آغاز کیا اور کھیل کے 29 ویں منٹ پر کائیشو سانو نے گول کرکے جاپان کو برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف میں برازیل نے بھرپور واپسی کی اور 56 ویں منٹ پر سیمیرو نے گیند جال میں پہنچا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

کھیل کے انجری ٹائم پر برازیل کے گبریئل مارٹینیلی نے فیصلہ کن گول اسکور کر دیا اور برازیل کو 1-2 کی سنسنی خیز فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ برازیل نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں 5 جولائی کو نیو جرسی اسٹیڈیم میں اس کا مقابلہ کوٹ ڈی آئیوری اور ناروے کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

دوسری جانب جاپان کا پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کا میچ جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔

مزید خبریں