ناٹنگھم ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہراکر سیریز 1-2 سے جیت لی
ناٹنگھم ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 160 رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز بھی دو ایک سے جیت لی۔
دوسری اننگز میں 373 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم 212 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، سیریز کے ساتھ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کیریئر بھی ختم ہوگیا۔
ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ نے 373 کے تعاقب میں دوسری نامکمل اننگز 103رن 4 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، لیکن نیوزی لینڈ کے بولرز ایک ایک کر کے وکٹیں گراتے رہے۔
تجربہ کار بیٹر جو روٹ 18رن بنا کر رن آوٹ ہوئے، اننگز کے کامیاب ترین بیٹر جیمی اسمتھ 60 رن بنا سکے اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
زیک فولکس نے 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ نیتھن اسمتھ اور مچل سینٹنر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ میچ 160 رنز کی کامیابی کے ساتھ 3 میچز کی سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
ٹیسٹ میں 5 کیچز لینے والے دوسری اننگز کے سنچری میکر ڈیرل مچل پلیئر آف دی میچ قرار پائے، سیریز کے ساتھ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کیریئر بھی ختم ہو گیا۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر