June 29, 2026 | 03:10 pm

آئرلینڈکرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ کامستعفی ہونےکااعلان

فائل فوٹو

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہینرک ملان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق ہینرک ملان گزشتہ چار برس سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ ان کا کنٹریکٹ رواں سال کے آغاز میں 2027 کے اوائل تک بڑھایا گیا تھا، تاہم انہوں نے مدت پوری ہونے سے قبل ہی اپنے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہینرک ملان کی کوچنگ میں آئرلینڈ نے کئی یادگار کامیابیاں حاصل کیں، جن میں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش بھی شامل ہے۔

اپنے بیان میں ہینرک ملان نے کہا کہ کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آئرش کرکٹ فیملی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میدان میں ہم نے کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کیں جن پر مجھے فخر ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان آئرلینڈ نے بھارت کو پہلے میچ میں 34 رنز اور دوسرے میچ میں 1 رن سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔