پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ملکی ہاکی کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ
رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ملکی ہاکی کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کی ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز اور ہائی پرفارمنس فٹنس ٹرینرز پر مشتمل پینل کو پاکستان لایا جا رہا ہے۔
محی الدین وانی نے کہا کہ پرو لیگ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، جدید کھیل کی سمجھ بوجھ اور حکمت عملی کی شدید کمی نظر آئی، کھیل کی بہتری کیلئے سخت ترین اقدامات ناگزیر ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وقتی حل یا عارضی فیصلوں کا وقت ختم ہو چکا ہے، قومی ٹیم میں سلیکشن اور سینٹرل کونٹریکٹس کو کارکردگی، فٹنس اور ڈسپلن سے جوڑ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا کہنا ہے کہ، پرو لیگ کے نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے اس پر میں پوری قوم سے معذرت خواہ ہوں۔
عماد بٹ نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم نے کوشش نہیں کی ہم پوری صلاحیت کے مطابق بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے شکست کا بوجھ دل پر لے کر سونا آسان نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا بدترین اور مایوس کن سفر رہا، پاکستانی ٹیم آخری میچ میں بھی ناکام ہوئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو لیگ کے تمام 16 میچز میں ناکامی کا بوجھ اٹھانا پڑا۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان