June 29, 2026 | 10:49 am

پی سی بی بورڈ اجلاس: ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی میچ فیس کتنی ہوگی؟

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس ہوا جس میں کھلاڑیوں کے لئے میچ فیس میں اضافے کی منظوری دی گئی اور نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے فارمیٹ اور ادائیگی کے طریقہ کار کی بھی منظوری دی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والوں کو میچ فیس کا 15 لاکھ روپے ملے گا جبکہ ون ڈے کھیلنے والوں کو ساڑھے 6 لاکھ میچ فیس ملے گی اور ٹی ٹوئنٹی والوں کو ساڑھے 4 لاکھ فی میچ ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق اے اور بی کیٹیگری میں میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی شامل ہوں گے، اے کیٹیگری میں شامل ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی کو 15 لاکھ روپے میچ فیس ملے گی جبکہ اے کیٹیگری میں شامل ون ڈے کھیلنے والے کھلاڑی کو ساڑھے 7 لاکھ روپے فی میچ ملیں گے۔ اسی طرح اے کیٹیگری میں شامل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والوں کو ساڑھے 6 لاکھ روپے میچ فیس ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی کیٹیگری شامل ون ڈے کھیلنے والے کھلاڑی کو ساڑھے 7 لاکھ روپے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑی صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے جن کی میچ فیس 5 لاکھ روپے ہوگی، اگر سی کیٹیگیر میں شامل کوئی کھلاڑی ون ڈے کھیلے گا تو بھی اسے پانچ لاکھ روپے میچ فیس ہی ملیں گی۔