فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے تاریخ میں پہلی بار پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے مشترکہ میزبان کینیڈا نے جنوبی افریقا کو 1-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، وہ میگا ایونٹ میں اس مرحلے میں پہلی بار کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔
لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں جنوبی افریقی ٹیم کا پلہ بھاری رہا، اُن کے کھلاڑیوں نے وقفے وقفے سے کینیڈین گول پر حملے کئے مگر کامیابی نہیں مل سکی۔
دوسری جانب کینیڈا نے اس ہاف میں سبقت حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن اُن کو بھی کامیابی نہیں مل سکی اور پہلے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔
دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے کھیل میں کچھ تیزی دکھائی دی لیکن برتری کسی کو نہ مل سکی۔
پھر انجری ٹائم میں ایک موو پر کینیڈا کو موقع ملا، اُن کے کھلاڑی اسٹیفن اسٹاکیولو نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلادی جو کینیڈا کی جیت کیلئے کافی رہی۔
میگا ایونٹ کی تاریخ میں کینیڈا کی ٹیم پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے ۔ راؤنڈ آف16 میں اُس کا مقابلہ نیدرلینڈز یا مراکش سے ہوگا۔
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر