ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا ریکارڈ ساز آغاز، تین دن میں 44 ہزار سے زائد شائقین اسٹیڈیم پہنچ گئے
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا ریکارڈ ساز آغاز ہوا ہے، پہلے تین روز میں 44 ہزار 844 شائقین میچ دیکھنے کےلیے اسٹیڈیمز پہنچے۔
ویمنز کرکٹ کے کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے ابتدائی ویک اینڈ میں سب سے زیادہ شائقین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 18 ہزار 814 تماشائیوں کے ساتھ ویمنز ورلڈ کپ تاریخ میں کسی بھی گروپ مرحلے کا سب سے بڑا کا مقابلہ بن گیا ہے۔
پاک بھارت ویمنز میچ ویمنز کرکٹ کے لیگ مرحلے کے کسی بھی فارمیٹ میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل رسائی حاصل کرنے والا میچ قرار پایا ہے۔
اس سلسلے میں آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کی لائیو ڈیجیٹل کوریج اب تک 21 کروڑ 50 لاکھ ناظرین تک پہنچ گئی۔ پاک بھارت ویمن میچ کو 13 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا اور ایک ارب 10 کروڑ منٹس کا واچ ٹائم ریکارڈ ہوا۔
آئی سی سی کے مطابق افتتاحی ویک اینڈ کے دوران ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے ڈیجیٹل ویوز میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے تقریباً 150 فیصد اضافہ ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز 75 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بار دیکھی گئی ہیں۔
آئی سی سی کے کریئیٹر پروگرام کے تحت شیئر کیے گئے مواد کو 61 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ویڈیو ویوز حاصل ہوئے ہیں جبکہ آئی سی سی ٹی وی پر لائیو اسٹریمنگ کے منفرد صارفین اور مجموعی واچ ٹائم میں 75 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 خواتین کی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ بننے کی جانب گامزن ہے۔ ایونٹ نے حاضری، ناظرین اور ڈیجیٹل انگیجمنٹ کے متعدد ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا کا کہنا ہے کہ خواتین کی کرکٹ کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ خوش آئند ہے۔ ہمارا ہدف ویمنز کرکٹ کے معیار کو مزید بلند کرنا اور نئی نسل کو کھیل کی جانب راغب کرنا ہے۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 صرف آغاز ہے، ایونٹ کے مزید بڑے ریکارڈز متوقع ہیں۔
-
آئی سی سی اجلاس، ون ڈے کرکٹ کو 40 اوورز تک محدود کرنے کی بات نہ ہوسکی
-
فیفا کے صدر کا مستقبل میں 64 ٹیموں کا ورلڈکپ کروانے کا عندیہ
-
ایشز جیتنے کی فکر، ای سی بی نے میک کولم کو ٹیسٹ کوچ کے عہدے سے ہٹادیا
-
بھارت کو پانچویں ٹی20 میں بھی شکست، انگلینڈ نے سیریز 0-4 سے جیت لی
-
ومبلڈن ٹینس: لیڈیز سنگلز ٹائٹل جمہوریہ چیک کی نوسکوا نے جیت لیا
-
فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کے ایک ہفتے بعد جنوبی افریقی فٹبالر چل بسا
-
پاکستان ہاکی میں نئے دور کا آغاز، غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
-
پے درپے شکستوں کے بعد بھارتی ٹیم میں بھونچال، بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان
-
پاکستان کے دوسرے بہترین جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر