سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کےلیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ڈیٹاکو شامل کر رہے ہیں۔
محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کا 85 فیصدکنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پرہوگا، اچھے ریزلٹ لینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کرکٹ کے لئے سب کچھ مہیا کر رہے ہیں، باہمی سیریز میں نتائج اچھے ہیں ٹورنامنٹ میں اچھے نہیں رہتےاس پر کام ہورہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم مانتےہیں ٹورنامنٹس میں اچھے نہیں اب ہم کام کر رہےہیں بہتری دکھائی دے گی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کے سلیکشن کے عمل کو بہتر بنانا ہماری ترجیح رہی ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ ہم نے ایک سال سے ڈومیسٹک میں اس سسٹم کو لاگو کیا ہوا ہے، ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے کیٹگریز بنائی گئی ہیں، ٹیسٹ میں ہم پیچھے رہ گئے ہیں ، ٹیسٹ کو اہمیت دی گئی ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ اب پلیئرز کو پتا ہو گا کہ وہ کس فارمیٹ کے لیے ہیں، پرانے کیٹیگری سسٹم کی جگہ 5نئے فارمیٹ ٹریکس متعارف کرائے ہیں۔
دوسری جانب ہیڈ کوچ وائٹ بال مائیک ہیسن نے کہا کہ کرکٹ کا لینڈ اسکیپ تبدیل ہوچکاہے، تبدیل شدہ لینڈ اسکیپ کےمطابق یہ فریم ورک تیار کیا ہے۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ یہ متاثر کن دستاویز ہے،ٹیسٹ کرکٹ کو اہمیت دی گئی ہے تاکہ پلیئرز فرسٹ کلاس کھیلیں اور اپنے پاتھ وے کو طے کریں۔
میڈیکل ہیڈ ڈاکٹر جاوید مغل نے کہا کہ فٹنس بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی ہے، تمام پلیئرز کی اسسمنٹ مکمل کی گئی ہے۔
ڈاکٹر جاوید مغل نے کہا کہ ہم نےچار سے پانچ ماہ اس طریقہ کارکوطےکرنےکےلیےلگائےہیں، ہم چار چار ماہ میڈیکل میں اسسمنٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے۔
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل سے متعلق سخت نئے پروٹوکول جاری کر دیے
-
فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک
-
بھارت کی مسلسل تیسری شکست، انگلینڈ نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
-
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ بھارت میں کھیلا جائے گا
-
فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس نے مراکش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
-
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
-
کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا
-
افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
-
فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلہ شروع، فرانس اور مراکش آج مدمقابل

