June 15, 2026 | 02:34 pm

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کئے گئے سینٹرل کنٹریکٹس کے مطابق ٹریک اے اور بی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس ملیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ٹریک اے میں ریڈ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ کرکٹرز شامل ہوں گے جبکہ ٹریک بی اور سی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کےکھلاڑی شامل ہوں گے۔

پی سی بی کی جانب کئے گئے اعلان کے مطابق ٹریک سی میں صرف ٹی ٹوئنٹی کے کرکٹرز شامل کئے جائیں گے جبکہ ٹریک ڈی میں ڈیولپمنٹ اور اکیڈمی کے ایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے۔

دوسری جانب کرکٹ معاملات سے متعلق پی سی بی بریفنگ سیشن جاری ہے جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سیشن میں شریک ہیں۔

پی سی بی بریفنگ سیشن میں وائٹ بال اور ریڈ بال کیمپ کے کھلاڑی شریک ہیں اور ساتھ میں بورڈ کے عہدیداران اور کوچنگ اسٹاف بھی شریک ہیں۔

بریفنگ سیشن میں محسن نقوی نے سینٹرل کنٹریکٹ متعلق کھلاڑیوں کو بتایا اور ان کی رائے لی۔