June 15, 2026 | 09:28 am
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے
فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایف کے مقابلے میں سویڈن نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔
اسٹیڈیو مونٹیری میں کھیلے گئے میچ میں سویڈش ٹیم نے آغاز ہی سے حریف پر دباؤ برقرار رکھا اور شاندار ٹیم ورک کی بدولت یکطرفہ کامیابی اپنے نام کی۔
تیونس کی جانب سے میچ کا واحد گول عمر ریکک نے 43ویں منٹ میں اسکور کیا۔
سویڈن کے یاسین آئری نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول داغے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ الیکسینڈر لائسک، وکٹر گیوکیرس اور متیاس سونبرگ نے ایک، ایک گول کرکے سویڈن کی برتری کو مزید مستحکم بنایا۔
سویڈن کی شاندار جیت کے بعد ٹیم نے گروپ مرحلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے جبکہ تیونس کو اگلے میچز میں واپسی کے لیے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
مزید خبریں
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل سے متعلق سخت نئے پروٹوکول جاری کر دیے
-
فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک
-
بھارت کی مسلسل تیسری شکست، انگلینڈ نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
-
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ بھارت میں کھیلا جائے گا
-
فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس نے مراکش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
-
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
-
کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا
-
افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
-
فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلہ شروع، فرانس اور مراکش آج مدمقابل

