ویمن ٹی20 ورلڈکپ وارم اپ میچ، اسکاٹ لینڈ نے بھی پاکستان کو شکست دی
ڈربی میں کھیلے گئے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاکستان ویمن کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے ہرادیا۔
ڈربی میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کی جس نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر 187رنز اسکور کیے۔
کپتان کیتھرین برائس نے صرف 43 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ اُنہوں نے 11 چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ اوپنر ڈیرسی کارٹر نے 45 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، تسمی رُباب اور عائشہ ظفر نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
جوابی اننگز میں پاکستان ویمن نے 9 اوورز میں 5 وکٹ پر 62 رنز بنائے تھے کہ میدان کو بارش نے آلیا جس کے سبب کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔
جس کی وجہ سے اسکاٹ لینڈ ویمن ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکا ویمن نے بھی پاکستان ویمن کو وارم اپ میچ میں باآسانی شکست دی تھی۔
علم میں رہے کہ قومی ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ بھارت ویمن کے خلاف اتوار 14 جون کو کھیلے گی۔
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل سے متعلق سخت نئے پروٹوکول جاری کر دیے
-
فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک
-
بھارت کی مسلسل تیسری شکست، انگلینڈ نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
-
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ بھارت میں کھیلا جائے گا
-
فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس نے مراکش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
-
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
-
کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا
-
افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
-
فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلہ شروع، فرانس اور مراکش آج مدمقابل