فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والوں میں پاکستانی نژاد فٹبالر بھی شامل
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ فیفا ورلڈ کپ میں ایک پاکستانی بھی کھیل رہا ہے، جو ایک عرب ملک کی نمائندگی کرے گا۔
عراق کے اسکواڈ میں شامل زیدان اقبال کی جڑیں پاکستان سے جڑی ہیں، مانچسٹر میں پیدا ہونیوالے زیدان کے والد کا تعلق پاکستان جبکہ والدہ کا تعلق عراق سے ہے۔
فیفا قوانین کے مطابق زیدان پاکستان، عراق اور انگلینڈ تینوں ممالک سے کھیلنے کے اہل تھے۔
زیدان اقبال نے 2021 میں عراق کی انڈر-23 اور پھر 2022 میں سینیئر ٹیم کی جانب سے کھیلا۔ عراقی سینئر ٹیم سے کھیلنے کے بعد پاکستان کے پاس ان کو بلانے کا حق نہیں تھا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تنازعات کی وجہ سے زیدان کی خدمات حاصل نہیں ہوسکی تھی۔
زیدان اقبال 9 سال کی عمر میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی اکیڈمی کا حصہ بنے تھے۔ انہوں نے 2021 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں شرکت کی۔
زیدان اقبال کے والد عامر کا تعلق پاکستان کے شہر ساہیوال سے ہے، زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن جائیں گے۔
اس حوالے سے زیدان اقبال کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دوستوں اور والد نے بتایا کہ میں کس طرح تاریخ کا حصہ بننے جا رہا ہوں۔ میں کبھی عراق نہیں گیا لیکن پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں۔
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل سے متعلق سخت نئے پروٹوکول جاری کر دیے
-
فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک
-
بھارت کی مسلسل تیسری شکست، انگلینڈ نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
-
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ بھارت میں کھیلا جائے گا
-
فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس نے مراکش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
-
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
-
کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا
-
افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
-
فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلہ شروع، فرانس اور مراکش آج مدمقابل