قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچز غیر تسلی بخش قرار، ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ لندن کی پچز کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔ دونوں وینیوز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی مل گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لارڈز میں کھیلے گئے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان اور آسٹریلیا کے تیسرے ون ڈے کی پچز پر میچ ریفریز نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق لارڈز ٹیسٹ کے میچ ریفری اینڈ پائکرافٹ کا کہنا ہے کہ لارڈز کی پچ پر غیر معمولی سیم موومنٹ اور غیر متوقع باؤنس کے باعث بیٹ اور بال کا توازن متاثر ہوا۔
ادھر پاک آسٹریلیا ون ڈے کے ریفری گریم لا بروئے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ سست اور کم باؤنس والی تھی۔ پچ ون ڈے کرکٹ کے معیار پر پوری نہیں تھی، اسپنرز کو ابتدا ہی سے مدد ملتی رہی۔
آئی سی سی نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو رپورٹس ارسال کر دیں جبکہ انہیں اپیل کے لیے 14 روز کی مہلت دے دی۔
خیال رہے کہ لارڈز اور قذافی اسٹیڈیم کے خلاف اس سے قبل کوئی ڈیمیرٹ پوائنٹ موجود نہیں تھا۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق غیر تسلی بخش پچ پر ایک جبکہ ناقابلِ کھیل پچ پر تین ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔
کوئی بھی وینیو 6 ڈی میرٹ پوائنٹس پر ایک سال اور 12 ڈی میرٹ پوائنٹس پر دو سال کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی سے محروم ہو سکتا ہے۔
-
پاکستان کے دوسرے بہترین جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل سے متعلق سخت نئے پروٹوکول جاری کر دیے
-
فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک
-
بھارت کی مسلسل تیسری شکست، انگلینڈ نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
-
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ بھارت میں کھیلا جائے گا
-
فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس نے مراکش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
-
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
-
کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا
-
افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی