سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت جمعے اورہفتے کو کرکٹ بورڈ کے اہم اجلاس ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی کی اہم ملاقاتیں بھی طے کر لی گئی ہیں جس کے بعد پی سی بی کے اہم عہدوں پر تقریاں کی جائیں گی، پی سی بی میں کئی انتظامی تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ میں اہم عہدوں پرردوبدل ، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی ، سلیکشن کمیٹی اورٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد اور کپتان شان مسعود کو ہٹائے جانے کا امکان ہے اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دی جاسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ڈائریکٹرانٹرنیشنل کے لیے سابق کپتان محمد حفیظ کا نام زیر غور ہے جبکہ یونس خان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یونس خان کو ہیڈ کوچ کے ساتھ قومی سلیکشن کمیٹی کاحصہ بھی بنائےجانے کا امکان ہے جبکہ محمد حفیظ کو قومی سلیکشن کمیٹی میں بھی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل سے متعلق سخت نئے پروٹوکول جاری کر دیے
-
فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک
-
بھارت کی مسلسل تیسری شکست، انگلینڈ نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
-
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ بھارت میں کھیلا جائے گا
-
فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس نے مراکش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
-
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
-
کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا
-
افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
-
فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلہ شروع، فرانس اور مراکش آج مدمقابل