ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی کے لیےفنڈز رکھنے کی تجویز
رپورٹ: زرمین زہرا۔۔۔ وفاقی بجٹ 27۔2026 میں جیولین تھرور ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی کے لیےفنڈز رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق ارشد ندیم/شہباز شریف ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے لیے5 کروڑ روپے تجویز کی گئی ہے۔
دستاویز میں اس بات کا ذکر ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی تعمیر کی جائے گی۔
دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ اسپورٹس اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیرکی جائے گی۔
خرچے کے حوالے سے دستاویز میں منصوبےکی مجموعی لاگت کاتخمینہ 89کروڑ51 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ جمعہ12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں مالی سال 2026.27 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل سے متعلق سخت نئے پروٹوکول جاری کر دیے
-
فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک
-
بھارت کی مسلسل تیسری شکست، انگلینڈ نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
-
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ بھارت میں کھیلا جائے گا
-
فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس نے مراکش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
-
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
-
کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا
-
افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
-
فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلہ شروع، فرانس اور مراکش آج مدمقابل