June 09, 2026 | 11:21 am

بین اسٹوکس کی جگہ ہیری بروک کو کپتانی سونپے جانے کاامکان

فائل فوٹو

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کو نائٹ کلب  واقعےکے بعد کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر گس اٹکنسن کے نائٹ کلب جانے کے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کرچکا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائٹ کلب میں مبینہ طور پر کرکٹرز کا رگبی کے کھلاڑی کے ساتھ جھگڑا ہوا، کھلاڑیوں نے ای سی بی کے نئے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی۔

رپورٹ کے مطابق رگبی کے کھلاڑی نے فاسٹ بولر کو مکا مارا جہاں ای سی بی کا سیکیورٹی گارڈ بھی موقع پرتھا جس پر سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا اور اسے ٹانکے لگانا پڑے البتہ کرکٹرز انجری سے محفوظ رہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائٹ کلب کے واقعےمیں پولیس شامل نہیں ہوئی، پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر کپتانی کے خلاف سخت تادیبی کارروائی متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ای سی بی کو یقین ہے کہ کرکٹرز نے جارحانہ انداز کا مظاہرہ نہیں کیا البتہ بین اسٹوکس کی جگہ ہیری بروک کونیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے 115 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی اور سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 جون سے اوول کے میدان میں کھیلا جائے گا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 جون کو نوٹنگھم میں شیڈول ہے۔