شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر نے کا فیصلہ
رپورٹ: سید یحیی حسینی۔۔۔ پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں 49 کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا ہے۔جس میں 22 کھلاڑی ٹیسٹ اور 27 کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی 20 کیمپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
وائٹ بال ٹیم کا کیمپ 18 ستمبر جبکہ ریڈ بال کھلاڑیوں کا کیمپ 10 جولائی تک چلے گا ، ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے ممکنہ طور پر کیمپ 15 جولائی سے شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے تھنک ٹینک نے ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں منتخب نہیں کیا،شاہین آفریدی کا نام وائٹ بال کیمپ کے 27 کھلاڑیوں میں شامل ہے اور توقع ہے کہ وہ 15 جون کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔
خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے 26 سال کے شاہین شاہ آفریدی نے دسمبر 2017 میں پہلا ٹیسٹ شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا،جب کہ آخری ٹیسٹ انہوں نے مئی 2026 میں بنگلا دیش کے خلاف پر میرپور میں کھیلا تھا۔34 ٹیسٹ میں بائیں ہاتھ کے تیز بولر نے 1114 اوورز کے دوران 3545 رنز کے عوض 126 وکٹیں 28.13 کی اوسط سے اپنے نام کیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے آخری ٹیسٹ اس سال مئی میں بنگلا دیش کے خلاف میرپور میں کھیلا تھا،جہاں پاکستان کو بنگلا دیش کے ہاتھوں 104 رنز کی شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا۔
اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بائیں ہاتھ کے بولر نے 31.1 اوورز میں 3/113 جب کہ دوسری اننگز میں 16 اوورز کے دوران 2/54 کی پرفارمینس پیش کی تھی،جس کے بعد سلہٹ کے دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ بولر کو ڈراپ کر کے خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
دورہ بنگلا دیش میں شاہین آفریدی کی بولنگ رفتار پر شدید تنقید کی گئی تھی۔لاہور قلندرز کے لئے 140 پلس کی رفتار سے گیند کر نے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر دورہ بنگلا دیش میں بمشکل 134 کلومیڑ کی رفتار سے گیند کروا پائے تھے۔
محض 17 سال کی عمر میں کے آر ایل کے لئے راولپنڈی کے خلاف پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے شاہین آفریدی کے حوالے سے بورڈ کو اس متعلق شدید تحفظات ہیں کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتے اور چار دن کی کرکٹ کھیلے بغیر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بولنگ میں بہتری کے امکانات کم ہیں ۔
اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان کو مسقتبل میں ٹیسٹ ٹیم کے لئے منتخب نہیں کیا جائے گا۔
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل سے متعلق سخت نئے پروٹوکول جاری کر دیے
-
فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک
-
بھارت کی مسلسل تیسری شکست، انگلینڈ نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
-
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ بھارت میں کھیلا جائے گا
-
فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس نے مراکش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
-
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
-
کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا
-
افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
-
فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلہ شروع، فرانس اور مراکش آج مدمقابل