ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کمینٹری پینل کا اعلان، پاکستان کی سابق کپتان بھی شامل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کمینٹری پینل کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کئے گئے کمنٹری پینل میں زیادہ تر خواتین کمنٹیٹرز شامل ہیں۔
پاکستان کی ثناء میر بھی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کمینٹری کریں گی جبکہ ان کے ساتھ آسٹریلیا کی مل جونز،جولیا پرائس، ویسٹ انڈیز کی سٹیسی آن کنگ بھی شامل ہیں۔
میگا ایونٹ کے کمنٹری پینل میں انگلینڈ کی ایشا گوہا،ایبونی رینفورڈ بھی پینل ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ متھالی راج، تاش فارنٹ،انجم چوپڑا، ویدا کرشنامورتی، ایزوبیل جوئس اور کیٹی مارٹن بھی کمینٹری پینل میں شامل ہیں۔
مردوں میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، بھارت کے دنیش کارتک ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ کمینٹری پینل کا حصہ ہیں اور ان کے ساتھ پینل میں این بشپ، این اسمتھ، ناصر حسین، سائمن ڈول بھی شامل ہیں۔
میگا ایونٹ کے پریزینٹرز میں چارلس ڈگنل،نٹالی گرمانوس،ایلن ولکنز،لورا مک گولڈرک، جتن سپرو، کیس نائیڈو،رونک کپور اور علی مچل کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 12 جون سے آغاز ہورہا ہے جس کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
-
پاکستان کے دوسرے بہترین جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل سے متعلق سخت نئے پروٹوکول جاری کر دیے
-
فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک
-
بھارت کی مسلسل تیسری شکست، انگلینڈ نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
-
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ بھارت میں کھیلا جائے گا
-
فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس نے مراکش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
-
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
-
کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا
-
افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی