کپتان فاطمہ ثناء ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید
لندن: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کہتی ہیں کہ توقع ہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثناء نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز میں کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، تمام کھلاڑی پراعتماد اور عمدہ پرفارمنس کے لیے تیار ہیں۔
فاطمہ ثناء نے کہا کہ یہاں تمام ٹیموں کے سپورٹرز کو دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے اور ہم اس کو انجوائے بھی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اچھے ردھم میں ہوں اور کوشش ہوگی کہ ٹیم کو میچز جتواؤں اور اچھا پرفارم کروں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 12 جون سے آغاز ہورہا ہے جس کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمنز ٹیم اپنے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی اس کے بعد 17 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف مدمقابل ہوگی۔
قومی ویمنز ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا تیسرا گروپ میچ 20 جون کو بنگلا دیش کے خلاف ساؤتھ ہیمپٹن میں اور 23 جون کو آسٹریلیا کے خلاف لیڈز کے میدان میں اترے گی اور آخری گروپ میچ 27 جون کو نیدرلینڈ کے خلاف برسٹل کے مقام پر کھیلے گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاطمہ ثناء کی قیادت میں منیبہ علی، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، ارم جاوید، ایمان فاطمہ اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں نتالیہ پرویز، سائرہ جبین، طوبہ حسن، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ اور تسمیہ رباب اسکواڈ میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ایمان فاطمہ، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سائرہ جبین اور تسمیہ رباب پہلی مرتبہ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں امبر کائنات، مومینہ ریاست، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور امِ ہانی شامل ہیں۔
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل سے متعلق سخت نئے پروٹوکول جاری کر دیے
-
فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک
-
بھارت کی مسلسل تیسری شکست، انگلینڈ نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
-
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ بھارت میں کھیلا جائے گا
-
فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس نے مراکش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
-
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
-
کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا
-
افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
-
فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلہ شروع، فرانس اور مراکش آج مدمقابل