June 08, 2026 | 08:28 am

بنگلا دیش کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

فائل فوٹو

کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

جوش انگلس کی قیادت میں ، زیویئر بارٹلیٹ، ایلکس کیری، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس اور ناتھن ایلس شامل ہیں۔

ان کے علاوہ کیمرون گرین، میتھیو کوہنیمن، مارنس لبوشین، ٹوڈ مرفی، اولیور پیک، میتھیو رینشا، لیام اسکاٹ، میٹ شارٹ اور ایڈم زمپا اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق  ٹریوس ہیڈ ذاتی وجوہات کی بنا پر جبکہ مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث بنگلا دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے باہر رہیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹریوس ہیڈ آئندہ ٹی20 سیریز میں بھی شرکت نہیں کریں گے اور ان کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے میر پور میں ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 11 اور 14 جون کو میرپور کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔

دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے جو 17، 19 اور 21 جون کو چٹوگرام میں شیڈول ہے۔