June 06, 2026 | 12:07 am
فرنچ اوپن ٹینس: جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو فائنل میں
فرنچ اوپن ٹینس کے مینز ایونٹ میں نمبر 2 سیڈ جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو فائنل میں پہنچ گئے۔
اُنہوں نے پہلے سیمی فائنل میں چیک ری پبلک کے جیکب مینسک کو 4 سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرا دیا۔
پیرس میں کھیلے جا رہے سال کے دوسرے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں مینز ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو اور چیک ری پبلک کے جیکب مینسک کے درمیان کھیلا گیا۔
جس میں ایونٹ کے نمبر 2 سیڈ زیوریو کو 4 سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی ملی، زیوریو نے پہلا سیٹ 7، 5 کے اسکور سے جیتا، دوسرے سیٹ میں اُنہوں نے باآسانی 6-3 سے فتح حاصل کی۔
تیسرا سیٹ جیکب مینسک نے 6-3 کے اسکور سے جیتا، چوتھے سیٹ میں زیوریو نے حریف کو کم بیک کا موقع نہیں دیا اور 6-3 سے فتح حاصل کرکے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنالی۔
مزید خبریں
-
آئی سی سی اجلاس، ون ڈے کرکٹ کو 40 اوورز تک محدود کرنے کی بات نہ ہوسکی
-
فیفا کے صدر کا مستقبل میں 64 ٹیموں کا ورلڈکپ کروانے کا عندیہ
-
ایشز جیتنے کی فکر، ای سی بی نے میک کولم کو ٹیسٹ کوچ کے عہدے سے ہٹادیا
-
بھارت کو پانچویں ٹی20 میں بھی شکست، انگلینڈ نے سیریز 0-4 سے جیت لی
-
ومبلڈن ٹینس: لیڈیز سنگلز ٹائٹل جمہوریہ چیک کی نوسکوا نے جیت لیا
-
فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کے ایک ہفتے بعد جنوبی افریقی فٹبالر چل بسا
-
پاکستان ہاکی میں نئے دور کا آغاز، غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
-
پے درپے شکستوں کے بعد بھارتی ٹیم میں بھونچال، بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان
-
پاکستان کے دوسرے بہترین جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر