June 05, 2026 | 02:17 pm

آسٹریلوی ہائی کمیشن کی پاکستان کو ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

آسٹریلوی ہائی کمیشن ٹم کین نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیا کو پاکستان میں دوبارہ کھیلتے دیکھنا خوش آئند ہے اور پاکستان ون ڈے سیریز جیتنے کا اصل حقدار تھا۔

ٹم کین نے کہا کہ شاہین آفریدی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ، کرکٹ ایک بار پھر دونوں ملکوں کو قریب لا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔