June 05, 2026 | 01:39 pm

پرو لیگ سے قبل قومی ہاکی کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سامنے آگئی

فائل فوٹو

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پرو ہاکی لیگ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم میں انجریز کے بڑھتے ہوئے مسائل نے تشویش پیدا کر دی ہے۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹرو ٹرف کھلاڑیوں کی انجریز کا سبب بنی جسے کے باعث ہاکی ٹیم کے 2 سینئر کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی حنان شاہد ہیم اسٹرنگ انجری جبکہ سفیان خان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث پرو لیگ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں نے آسٹرو ٹرف پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کیا تھا، حتمی ٹیم کے کیمپ کے آغاز پر کپتان عماد بٹ اور سفیان خان نے ٹرف کو سلو قرار دیا تھا۔

کھلاڑیوں نے ٹرف پر پیش آنے والی مشکلات کی نشاندہی کی تھی اور مؤقف پیش کیا تھا کہ آسٹروٹرف زیادہ استعمال نہیں ہوا، رفتار پر بھی فرق پڑا ہے۔

یہاں یہ بات قابل بیان ہے کہ ٹرف پر کھلاڑیوں کا زور ضرورت سے زیادہ لگا اور کھلاڑیوں کے انجرڈ ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔

ادھر ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کیمپ میں انجریز کے بعدتا حال کھلاڑیوں کے علاج معالجے کا کوئی پلان نہیں بنایا گیا۔