پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک کی ذمہ داریاں مکمل
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک کی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر مکمل ہوگئیں ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز قومی ٹیم کے ساتھ ان کی آخری اسائنمنٹ ثابت ہوئی۔
حنیف ملک نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ نوٹس پیریڈ پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی ان کی مدت ملازمت بھی ختم ہوگئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے بیٹنگ کوچ کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کر رکھا ہے اور فی الحال پاکستان وائٹ بال ٹیم کی اگلے چار ماہ کوئی مصروفیت نہیں ہے۔
دوسری جانب پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے حنیف ملک کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ میں حنیف ملک کی مسکراہٹ کو یاد کروں گا اور ٹیم کے ساتھ ان کی مہارت، جذبے اور شاندار کام کے انداز کو لانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ حنیف ملک آپ ایک اچھے کوچ اور انسان ہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
ای سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل سے متعلق سخت نئے پروٹوکول جاری کر دیے
-
فرنچائز کرکٹ میں بڑھتی کرپشن پر آئی سی سی متحرک
-
بھارت کی مسلسل تیسری شکست، انگلینڈ نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
-
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ بھارت میں کھیلا جائے گا
-
فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس نے مراکش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
-
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
-
کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا
-
افغان کرکٹر شپور زدران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
-
فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلہ شروع، فرانس اور مراکش آج مدمقابل