صاحبزادہ فرحان کو دمبولا سکسرز نے اپنا آئیکون پلیئر سائن کرلیا
پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) 2026 کیلئے دمبولا سکسرز نے اپنا آئیکون پلیئر سائن کرلیا۔
فرنچائز نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صاحبزادہ فرحان آئندہ سیزن میں دمبولا سکسرزکی نمائندگی کریں گے۔
ان کی شمولیت حالیہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں شاندار کارکردگی کے بعد سامنے آئی ہے۔
صاحبزادہ فرحان اپنے بیان میں کہا کہ آئیکون پلیئر الرٹ! پاکستان کے صاحبزادہ فرحان آئندہ ایل پی ایل سیزن کیلئےدمبولا سکسرز کے آئیکون پلیئر کے طور پر ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صاحبزادہ فرحان نے مختصر فارمیٹ میں خود کو پاکستان کے نمایاں ترین بیٹرز میں شامل کرلیا ہے۔ انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں سات میچز میں 383 رنز اسکور کیے، اس دوران انہوں نے دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔
پاکستان کیلئے اب تک 46 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان 1305 رنز بنا چکے ہیں جس میں 10 نصف سنچریاں اور دو سنچریاں بھی شامل ہیں۔
پی ایس ایل میں بھی صاحبزادہ فرحان کا ریکارڈ متاثرکن رہا ہے۔ وہ 44 میچز میں 1286 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے آٹھ نصف سنچریاں اور دو سنچریاں اسکور کیں۔
علم میں رہے کہ ایل پی ایل 2026 کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا، جہاں افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن جافنا کنگز اور گیل مارویلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ ٹورنامنٹ 8 اگست تک جاری رہے گا۔
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپان، نیدرلینڈز کا مقابلہ ڈرا، آئیوری کوسٹ کامیاب
-
کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا امریکا کے گول پر جشن