سلمان علی آغا کو سلہٹ ٹیسٹ میں غصہ مہنگا پڑگیا
سلمان علی آغا کو بنگلا دیش کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سرزنش کا سامنا کرنا پڑگیا۔
آئی سی سی نے پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو لیول ون کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کی۔
آئی سی سی کے مطابق سلمان علی آغا نے پلیئرز اور سپورٹ اسٹاف کے لیے بنائے گئے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی، جو میچ کے دوران کرکٹ سامان، گراؤنڈ آلات یا دیگر اشیا کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔
مذکورہ واقعہ سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز کے 82ویں اوور میں پیش آیا جب آؤٹ ہونے کے بعد سلمان علی آغا نے پویلین واپس جاتے ہوئے غصے میں بیٹ اشتہاری بورڈ پر دے مارا۔
اس خلاف ورزی پر سلمان علی آغا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کردیا گیا۔ پاکستانی کرکٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری جیف کرو کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی، جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
اس سے قبل بھی سلمان علی آغا رواں سال 13 مارچ کو ڈھاکا میں بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران اسی نوعیت کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔ یہ ان کی دوسری غلطی ہے جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
-
ارجنٹینا میں کن فٹبال شائقین کو مفت ٹی وی دینے کی پیشکش کی گئی؟
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپان، نیدرلینڈز کا مقابلہ ڈرا، آئیوری کوسٹ کامیاب