شکست سے میں اور ٹیم بھی دلبرداشتہ ہیں: شان مسعود
رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ کپتانی کا فیصلہ ہمیشہ سےکرکٹ بورڈ کا ہوتا ہے۔
سلہٹ میں بنگلا دیش کے ہاتھوں دوسرا ٹیسٹ میچ 78 رنز سے ہارجانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ اس شکست پر بیٹنگ،بولنگ،فیلڈنگ کو ذمےدار نہیں کہوں گا، شکست سے میں اور ٹیم بھی دلبرداشتہ ہیں، فیصلے جذبات میں آکر نہیں کرنے۔
شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان ٹیم کو 16 میں سے 12 میچز میں شکست ہوئی اس حوالے سے کئے گئے سوال پر شان مسعود نے کہا کہ ان کی نیت صاف ہے انہوں نے کپتانی کی ذمہ داری ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کیلئے لی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میری نیت صاف ہے،کچھ چیزیں ہیں،کرکٹ بورڈ سےبیٹھ کربات کرنی ہوگی، میری اولین ترجیح کرکٹ میں بہتری رہی ہےجس کےلیےکرسی ضروری نہیں، ضروری نہیں کرسی پر بیٹھ کر ہی فیصلے کیےجائیں۔
شان مسعود نے کہا کہ تبدیلی سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کےلیےسوچناچاہیے کیونکہ کرکٹ تبدیلیوں سے اوپر نہیں جاتی۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں جو غلطیاں ہیں اس کو بہتر کرنےکی ضرورت ہے، کھلاڑی 40 سال کا ہے یا 18 سال کا یہ نہیں دیکھتےبلکہ کمی یا خامی کسی طرح دور ہو وہ دیکھناچاہیے۔
واضح رہے کہ مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ڈھاکا کے مقام پر 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 437 رنز کے تعاقب میں 358 رنز بنا کر 78 رنز سے تاریخی شکست کا بوجھ اٹھانا پڑا۔
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپان، نیدرلینڈز کا مقابلہ ڈرا، آئیوری کوسٹ کامیاب
-
کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا امریکا کے گول پر جشن