May 20, 2026 | 12:43 pm
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان
رپورٹ: سید یحییٰ حسینی۔۔۔ بنگلا دیش کے ہاتھوں دونوں ٹیسٹ میچز میں بدترین شکست کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود دل برداشتہ ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد شان مسعود کو بطور کپتان شدید تنقیدکا سامنا ہے۔
شان مسعود دسمبر 2023ء میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بنے اور شان مسعود کی زیرقیادت پاکستان 16ٹیسٹ کھیلا جن میں سے 4 ٹیسٹ میں جیتا اور12میں شکست ہوئی۔
واضح رہے کہ مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ڈھاکا کے مقام پر 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 437 رنز کے تعاقب میں 358 رنز بنا کر 78 رنز سے تاریخی شکست کا بوجھ اٹھانا پڑا۔
مزید خبریں
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپان، نیدرلینڈز کا مقابلہ ڈرا، آئیوری کوسٹ کامیاب
-
کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا امریکا کے گول پر جشن

