شان مسعود نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچز میں شکست کی وجہ بتا دی
بنگلا دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شکست کی بڑی وجہ اہم مواقع ضائع کرنا قرار دے دیا۔
سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں 78 رنز کی شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ پاکستان نے میچ میں کئی غلطیاں کیں جن کا نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ چوتھی اننگز میں 360 رنز بنانے کے بعد عموماً ٹیم جیت کی پوزیشن میں ہوتی ہے، لیکن ابتدائی تین اننگز میں پاکستان نے ایسے مواقع گنوائے جنہوں نے میچ کا رخ بدل دیا۔
شان مسعود کے مطابق بنگلا دیش جب 116 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ تھے تو پاکستان کو میچ پر گرفت مضبوط کرنی چاہیے تھی، مگر آخری چار وکٹوں نے قیمتی رنز بنا ڈالے۔
قومی کپتان کے مطابق پاکستان جب 142 رنز پر 4 وکٹ کے نقصان پر تھا تو سیٹ بیٹرز کو بڑی اننگز کھیل کر میچ ختم کرنا چاہیے تھا، لیکن ٹیم ایسا نہ کرسکی۔
قومی کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ بے رحم کھیل ہے جہاں چھوٹی چھوٹی غلطیاں بھی مہنگی پڑتی ہیں، اس لیے ٹیم کو زیادہ مستقل مزاجی دکھانا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کئی ٹیسٹ میچز میں جیت کی پوزیشن میں آیا لیکن اختتامی لمحات میں میچ ختم کرنے میں ناکام رہا۔
واضح رہے کہ سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے 437 رنز کے ہدف کے دفاع میں پاکستان کو 358 رنز پر آؤٹ کرکے تاریخی فتح اپنے نام کی۔
بنگلا دیش کے اسپنر تیج الاسلام نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا جبکہ کھیل کے بہترین کھلاڑی لٹن داس قرار پائے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ مشفیق الرحیم نے حاصل کیا۔
-
ارجنٹینا میں کن فٹبال شائقین کو مفت ٹی وی دینے کی پیشکش کی گئی؟
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپان، نیدرلینڈز کا مقابلہ ڈرا، آئیوری کوسٹ کامیاب

