ڈھاکا سے سلہٹ تک پاکستان کی ناکامی، بنگلا دیش کا تاریخی کارنامہ
بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ڈھاکا کے مقام پر 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 437 رنز کے تعاقب میں 358 رنز بنا کر 78 رنز سے تاریخی شکست کا بوجھ اٹھانا پڑا۔
سیریز کے دونوں میچز میں پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام دکھائی دی جبکہ بنگلا دیشی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو دباؤ میں رکھا۔
آج کھیل کے آخری دن کا آغاز 7 کھلاڑی آؤٹ 316 رنز سے ہوا جب محمد رضوان اور ساجد خان بالترتیب 75 اور 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
ساجد خان 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد محمد رضوان 94 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ خرم شہزاد بغیر کسی رن کا اضافہ کئے آؤٹ ہوگئے۔
سلہٹ ٹیسٹ کی ابتداء سے بات کی جائے یہاں پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر میزبان بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں ہوم ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنا دئے، یہ اسکور بظاہر آسان نظر آرہا تھا مگر پاکستانی بیٹرز بنگلادیشی بولنگ کے آگے بے بس نظر آئے اور 232 رنز میں آل آؤٹ ہوگئے یوں بنگلا دیش کو 46 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
بنگلا دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس 126 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، انہوں نے 159 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 16 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عباس نے 3 اور حسن علی کے حصے میں 2 وکٹ آئی، ساجد خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دوسری جانب پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم 68 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، انہوں نے 10 چوکے مارے، جبکہ اسپنر ساجد خان 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 38 رنز بناکر دوسرے ٹاپ اسکورر رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مشفیق الرحیم نے سب سے زیادہ 137 رنز بنائے جبکہ لٹن داس نے 69 اور محمود الحسن جوئے نے 52 رنز اسکور کیے۔
بنگلا دیش کی دوسری اننگز میں خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان 3 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور حسن علی سمیت محمد عباس نے بالترتیب 2 اور 1 وکٹ اپنے نام کی۔
بنگلادیشی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے تیسرے دن 390رنز بنا کر 46 رنز کی سبقت کے ساتھ 437 رنز کا ہدف پاکستان کے لیے اسکور بورڈ پر سجا یا جسے پاکستان ٹیم عبور نہ کرسکی اور آج دن کے آغاز میں ہی 78 رنز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد رضوان 94، سلمان علی آغا اور کپتان شان مسعود 71جبکہ بابراعظم 47 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکوارر رہے۔
واضح رہے کہ یہ بنگلا دیش کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ایک یادگار اور تاریخی کامیابی قرار دی جارہی ہے، جبکہ دوسری جانب پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شائقینِ کرکٹ اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
-
آئی سی سی اجلاس، ون ڈے کرکٹ کو 40 اوورز تک محدود کرنے کی بات نہ ہوسکی
-
فیفا کے صدر کا مستقبل میں 64 ٹیموں کا ورلڈکپ کروانے کا عندیہ
-
ایشز جیتنے کی فکر، ای سی بی نے میک کولم کو ٹیسٹ کوچ کے عہدے سے ہٹادیا
-
بھارت کو پانچویں ٹی20 میں بھی شکست، انگلینڈ نے سیریز 0-4 سے جیت لی
-
ومبلڈن ٹینس: لیڈیز سنگلز ٹائٹل جمہوریہ چیک کی نوسکوا نے جیت لیا
-
فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کے ایک ہفتے بعد جنوبی افریقی فٹبالر چل بسا
-
پاکستان ہاکی میں نئے دور کا آغاز، غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
-
پے درپے شکستوں کے بعد بھارتی ٹیم میں بھونچال، بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان
-
پاکستان کے دوسرے بہترین جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم
-
قومی ہاکی کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر