پاکستان کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قبل دھچکا
پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، اوپننگ بیٹرز فخر زمان اور صائم ایوب تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں کھلاڑی انجری سے صحت یاب ہونے کے مرحلے سے گزر رہے ہیں اور یہ دونوں کرکٹرز پی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق فخر زمان اور صائم ایوب کو آسٹریلیا کے خلاف 30 مئی سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے سلیکشن سے باہر رکھا گیا ہے تاکہ وہ مکمل فٹنس حاصل کرسکیں۔
بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسکواڈ اور دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپڈیٹس مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپان، نیدرلینڈز کا مقابلہ ڈرا، آئیوری کوسٹ کامیاب
-
کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا امریکا کے گول پر جشن