May 20, 2026 | 09:06 am

سلہٹ ٹیسٹ: آخری دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار

فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سلہٹ ٹیسٹ کے آخری کا دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑی آؤٹ پر 316 رنز بن چکے ہیں جبکہ محمد رضوان 75 اور ساجد خان 8 رنز کے ساتھ دن کا آغاز کریں گے۔

بنگلا دیش کو جیت کے لیے 3 وکٹیں درکار ہیں اور پاکستان کو جیت کے لیے 121 رنز کی ضرورت ہے۔

چوتھے دن کے اختتام پر بیٹنگ کوچ اسد شفیق کا کہنا تھا کہ امید ہے محمد رضوان اور ساجد خان ٹیم کو ہدف تک پہنچائیں گے ۔