گراؤنڈ میں جو کچھ ہواچلتا رہتا ہے میرا نہیں خیال کوئی سیریس معاملہ ہوا ہے، اسد شفیق
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اسد شفیق کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں جو کچھ ہوا ٹیسٹ کرکٹ میں چلتا رہتا ہے، میرا نہیں خیال کوئی سیریس معاملہ ہوا ہے۔
سہلٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ بیٹنگ یونٹ کے طور پر اچھا کم بیک ہوا، دوسری اننگز میں اچھی پارٹنرشپ ہوئی ہیں جسے ہم نے پہلے مس کیا، شان مسعود نیٹ پر بہت محنت کر رہے تھے اس اننگز میں وہ بہترین کھیلے، انہوں نے دباؤ کا اچھے انداز سے سامنا کیا اور شاٹس کھیلیں، جس طرح کی بیٹنگ ہو رہی ہے اور محمد رضوان اور ساجد خان کریز پر ہیں ہم ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
اسد شفیق نے کہا کہ سعود شکیل فارم میں نہیں ہیں لیکن اس طرح کی صورتحال ہر بیٹر کو پیش آتی ہے ہمیں اس کو سپورٹ کرنا ہے ٹیسٹ کرکٹ میں اس کی پرفارمنس شاندار ہیں ہم اس کو سپورٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں امید ہے کہ وہ اس وقت سے جلد نکلے گا۔
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہم اپنے بیٹرز سے امید لگاتے ہیں کہ وہ 100 کریں گے لیکن ہو نہیں رہے ہم سب اس پر کام کر رہے ہیں، محمد رضوان اگر سنچری کرتے ہیں تو یہ ٹیم کے لیے اچھا ہو گا، مجھے امید ہے کہ جس طرح کی بیٹنگ آج ہوئی ہے ہم جیت سکتے ہیں، اس کیلئے رضوان اور ساجد کی پارٹنرشپ لمبی جانا ضروری ہے۔
اسد شفیق نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے یہ بہترین وکٹ ہے جس سے اسپنرز اور فاسٹ بولرز کو مدد مل رہی ہے بیٹرز بھی شاٹس اچھے کھیل رہے ہیں۔
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپان، نیدرلینڈز کا مقابلہ ڈرا، آئیوری کوسٹ کامیاب
-
کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا امریکا کے گول پر جشن

