اگر ہم مسلسل دو دن بیٹنگ کریں تو میچ جیت سکتے ہیں: عمر گل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ اگر ہم دو دن مسلسل بیٹنگ کریں تو ہمارے پاس موقع ہے کہ میچ جیت سکتے ہیں۔
سہلٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو دن موجود ہیں، امکان ہے کہ بارش بھی ہوجائے، میچ میں ابھی کافی وقت ہے۔
پاکستانی بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ اتنا کم وقت نہیں کہ میچ ڈرا ہوسکے، دونوں ٹیموں کے پاس میچ جیتنے کا موقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ذہنی طور پر ہدف حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں اور کوشش بھی کریں گے۔ 437 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے دو سے تین اچھی پارٹنرشپ لگنی چاہئیے، کرکٹ میں ہر چیز ممکن ہوسکتی ہے۔
عمر گل نے کہا کہ پہلے دن پچ بولرز کے لیے سازگار تھی، نمی تھی اور سوئنگ بھی تھا جبکہ دوسرے اور تیسرے روز بیٹرز کو کافی مدد ملی، پچ بیٹرز کے لیے بہترین تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگلا دیش کے بیٹرز نے بہت اچھا کھیلا ہے ہمارے بولرز بدقسمت رہے۔ ہم نے ریویو کی سہولت کو ٹھیک طریقے سے استعمال نہیں کیا۔
بولرز کی اسپیڈ کے متعلق عمر گل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں بولرز کی اسپیڈ ٹھیک تھی، تاہم ریڈ بال میں بولرز کی اسپیڈ نیچے آجاتی ہے۔ کسی بھی فارمیٹ میں کھیل رہے ہوں تو اسپیڈ اہم ہوتی ہے۔
پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم زیادہ ٹیسٹ میچز نہیں کھیلتے جس کی وجہ سے بولرز کا ردھم نہیں بنتا، بولرز نے کوشش کی، وہ 6 سیشن فیلڈ پر رہے، پہلے ٹیسٹ میں 40 سے زیادہ اوورز پیسرز نے کیے۔
عمر گل کا کہنا تھا کہ انرجی ہمارے بولرز میں ہے، بس مشکل تب آتی ہے جب ہم ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلتے، ہم چھ ماہ بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ گرمی اور نمی بھی ہے بولرز کے لیے مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کے لیے جاتے وقت اس کی پہلے تیاری کرتے ہیں۔ پی ایس ایل جلدی شروع ہوتا ہے لیکن ورلڈ کپ کی وجہ سے آگے ہوگیا۔ پی ایس ایل کھیلنے والوں کو پریکٹس کا موقع نہیں ملا۔
پاکستانی کوچ نے کہا کہ کل صبح اٹھ کر سوشل میڈیا پر دیکھا تو شاہین اور میرے متعلق گفتگو ہو رہی تھی کہ شاہین کوچ کی بات نہیں مان رہا، ایسی کوئی بات نہیں ہے، حسن علی گرا تھا اس کے سر پر چوٹ لگی تھی۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عمر گل کا کہنا تھا کہ شاہین باہر بیٹھا ہوا تھا، اس کے ساتھ گفتگو کی تھی کہ حسن کے سر پر گیند لگی ہے آپ چلے جاؤ۔ دیکھنے میں ایسے لگ رہا تھا کہ شاہین کہہ رہا ہے ’’اس کا دماغ ٹھیک نہیں‘‘، تاہم ایسا کچھ نہیں ہے۔
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپان، نیدرلینڈز کا مقابلہ ڈرا، آئیوری کوسٹ کامیاب
-
کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا امریکا کے گول پر جشن