سلہٹ ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم ، بنگلادیش کا پاکستان کو 437 رنز کا ہدف
دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا ہدف دے دیا، تیسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستانی اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود رہے۔
سلہٹ میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 390 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پہلی اننگز کی 46 رنز کی برتری کی بدولت مہمان ٹیم کو 437 رنز کا ہدف دے دیا۔
بنگلادیش کی جانب سے مشفیق الرحیم نے سب سے زیادہ 137 رنز بنائے جبکہ لٹن داس نے 69 اور محمود الحسن جوئے نے 52 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش نے تیسرے روز کھیل کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز سے کیا، 5 رنز کے اضافے کے بعد 115 پر کپتان نجم الحسن شانتو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
ہوم ٹیم کی پانچویں وکٹ 238 رنز پر گری جب لٹن داس 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چھٹی وکٹ 272 رنز پر گری جب مہدی حسن میراز 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 349 رنز پر گری، تیج الاسلام 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آٹھویں وکٹ تسکین احمد کی صورت میں گری، وہ 6 رنز بنا سکے اور نویں وکٹ 383 رنز پر گری، شرف الاسلام 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور آخری وکٹ 390 رنز پر گری جب مشفیق الرحیم سب سے زیادہ 137 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے 3، حسن علی نے 2 اور محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔
بنگلادیش کی پہلی اننگز
میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ
-
ارجنٹینا میں کن فٹبال شائقین کو مفت ٹی وی دینے کی پیشکش کی گئی؟
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے