سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی گرفت مضبوط، کھانے کے وقفے تک 249 رنز کی بڑی برتری
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے تک میزبان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لیے اور مجموعی طور پر 249رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
آج تیسرے دن کے کھیل کے آغاز پر بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسین شنٹو 13 رنز کے ساتھ موجود تھے مگر یہ صرف 2 رنز کا اضافہ کرکے خرم شہزاد کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے ۔
کھانے کے وقفے تک بنگلا دیش کے مشفیق الرحیم 39 اور وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس 48 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
میزبان ٹیم کے کھیل کے دوسرے دن تک کی دوسری اننگز پر تنزید حسن، محمود الحسن اور مومن الحق بالترتیب 4، 52 اور 30 رنز کے ساتھ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے،خرم شہزاد نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کر رکھی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز کے جواب میں 232 رنز ہی بنا سکی اور 46 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپان، نیدرلینڈز کا مقابلہ ڈرا، آئیوری کوسٹ کامیاب
-
کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا امریکا کے گول پر جشن

