بی سی سی آئی کا آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر اور غیرمتعلقہ افراد کی آمدورفت پر سخت ایکشن
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل میں گرل فرینڈزکلچراورغیرمتعلقہ افرادکی آمدورفت کانوٹس لے لیا۔
بھارتی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل میں کوڈ آف کنڈکٹ کی متعدد خلاف ورزیاں کی گئیں جس پر بھارتی بورڈ نے نوٹس لیتے ہو ئے سخت ہدایات نامہ جاری کر دیا۔
بھارتی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل ٹیموں کو 8 صفحاتی ہدایات نامہ جاری کیا ہے جس میں کھلاڑیوں اور ٹیموں کواحکامات جاری کیے گئے ہیں کہ مستقبل میں خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکم نامے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور جاری کئے گئے ہدایت نامے میں تمام پروٹوکولز کو تفصیلی انداز میں بتایا گیا ہے۔
بھارتی رپورٹ کے مطابق خلاف ورزیوں کی بورڈ کے انٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ نے نشاندہی کی ہے جس پر ہدایت نامے میں رواں آئی پی ایل سیزن میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل ٹیموں کوہدایات نامہ جاری کردیا ہے جس کا فوری اطلاق ہوگا، رپورٹ میں فرنچائز مالکان کے پی ایم او اے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا بھی بتایا گیا ہے۔
بھارتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کےاینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کی جانب سے خلاف ورزیوں کی نشاندہی پر کھلاڑیوں اور ٹیموں کومستقبل میں خلاف ورزی سےگریزکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکم نامے کے مطابق غیر متعلقہ افراد کے ہوٹل میں داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ ٹیم مینجر کے علم میں لا کر ملنے اجازت ہو گی، مہمان اور وزیٹر ز کو ہوٹل کی مخصوص جگہ پر ملا جا سکے گا ، کوئی مہمان ہوٹل کے کمرے میں نہیں جائے گا۔
حکم نامے میں یہ بات بھی ہے کہ ہوٹل سے باہرجانے کے لیے سیکورٹی اور ٹیم مینجر کو پہلے بتانا لازمی ہو گا جبکہ ڈگ آؤٹ میں ٹیم آنرز یا ان کے نمائندے کھلاڑیوں سے بات چیت نہیں کر سکیں گے۔
حکم نامے میں بھارتی بورڈ نے فرنچائزز کو غیر متعلقہ افراد کی ہوٹل میں آمد، آنرز کی نقل و حرکت اور ویپ پینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ
-
ارجنٹینا میں کن فٹبال شائقین کو مفت ٹی وی دینے کی پیشکش کی گئی؟
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے