May 08, 2026 | 08:33 am

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ڈھاکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم گھٹنے کی انجری کے باعث شرکت نہیں کرپائیں گے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں اذان اویس اور امام الحق اوپننگ کریں گے جبکہ ان کے بعد عبد اللہ فضل کو بیٹنگ آرڈر میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کے بعد شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، نعمان علی، حسن علی اور محمد عباس کو اسکواڈ میں شامل گیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 21 سالہ اذان اویس کو محمد رضوان اور 23 سالہ عبداللّٰہ فضل کو کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کیپ دی۔

ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکا ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ میچ دیکھیں گے اور اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔