چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی 2 روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) کے صدر کی حیثیت سے بنگلا دیش بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال سے بھی ملاقات کریں گے۔
محسن نقوی اپنے اس دورے میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بھی دیکھیں گے جبکہ ان کی پاکستانی کرکٹرز سے بھی ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ایشیا کپ سمیت دوسرے معاملات پر بھی بات چیت ہو گی ، بنگلہ دیش کو 2027 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنی ہے۔
علم میں رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اب سے کچھ دیر بعد ڈھاکا میں شروع ہونے جارہا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے اب تک پلیئنگ الیون کا اعلان نہیں کیا گیا ہے البتہ بابراعظم انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے بابر اعظم پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان ٹیم کے ڈاکٹرز بابر کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بابر کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹ بعد میں شیئر کی جائیں گی۔
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپان، نیدرلینڈز کا مقابلہ ڈرا، آئیوری کوسٹ کامیاب
-
کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا امریکا کے گول پر جشن