May 07, 2026 | 02:49 pm

ویرات کوہلی کے سابق ساتھی کرکٹر 36 سال کی عمر میں چل بسے

فائل فوٹو

بھارت کے سابق انڈر 19 اور پنجاب کے فاسٹ بولر امن پریت سنگھ گِل 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امن پریت سنگھ گل بدھ کے روز چندی گڑھ میں انتقال کر گئے تاہم ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

امن پریت سنگھ گل ماضی میں بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے ساتھ انڈر 19 ٹیم میں کھیل چکے تھے۔ 

انہوں نے پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 فرسٹ کلاس میچز میں 11 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2008 میں آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کا بھی حصہ رہے۔

پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے امن پریت سنگھ گل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہ صرف سابق کرکٹر بلکہ پنجاب کی سینئر سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی رہے۔

امن پریت سنگھ گل کے انتقال پرویرات کوہلی اوریووراج سنگھ نے بھی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات جاری کیے۔

ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امن پریت گل کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا جبکہ یوراج سنگھ نے کہا کہ امن پریت سنگھ گل ایک خاموش، محنتی اور کرکٹ سے محبت کرنے والے کھلاڑی تھے، ان کے انتقال پر دلی افسوس ہے۔