دورۂ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کو سرکردہ کرکٹرز کی عدم دستیابی کا سامنا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ کرکٹ آسٹریلیا کو دورۂ پاکستان کے لیے اپنے کئی اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کے مطابق کچھ آسٹریلوی کرکٹرز آئی پی ایل میں مصروف جبکہ بعض کرکٹر زکا ورک لوڈ منجمنٹ جاری ہے۔
آسٹریلوی ون ڈے ٹیم نے 23 مئی کو اسلام آباد پہنچنا ہے اور سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو شیڈولڈ ہے جبکہ آئی پی ایل کے لیگ میچز کا اختتام 24 مئی کو ہے اور پلے آف 26 سے 31 مئی تک کھیلے جائیں گے۔
پلے آف میں نہ پہنچنے والی ٹیموں کے آسٹریلوی کھلاڑی دورہ پاکستان میں شامل ہو سکتے ہیں جبکہ پلے آف کی دوڑ یا کوالیفائی کر نے والی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کی دورۂ پاکستان کے لیے شمولیت ممکن نہیں۔
مچل مارش ، جوش انگلس اور کیمرون گرین کی شمو لیت کا امکان ہے۔ آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان سے بنگلا دیش جانا ہے جہاں کوپر کنولی ، زوئیر بارٹلیٹ ، بین ڈارشئیوس، میتھیو شارٹ دورۂ بنگلا دیش کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آسٹریلیا کے خلاف بنگلا دیش میں وائٹ بال سیریز 9 جون سے شیدولڈ ہے۔ پیٹ کمنز ، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک پاکستان اور بنگلا دیش کے دوروں میں شامل نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولرز آئندہ مصروف ٹیسٹ شیڈولڈ کی وجہ سے شامل نہیں کیے جا ئیں گے جبکہ ٹریوس ہیڈ بھی ممکنہ طور پر فاسٹ بولرز کے ساتھ فہرست میں شامل ہوں گے۔
مچل مارش یا جوش انگلس کو ون ڈے ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔ مارنوس لبو شین ، ایڈم زمپا اور الیکس کیری ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کے اُمیدوار ہیں۔
مارنوس لبو شین اور ایڈم زمپا نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیا اور ان کے علاوہ انجری سے نجات پانے والے نیتھن ایلس اور میتھیو رنشا بھی دورے میں شامل ہو سکتے ہیں۔
-
ارجنٹینا میں کن فٹبال شائقین کو مفت ٹی وی دینے کی پیشکش کی گئی؟
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپان، نیدرلینڈز کا مقابلہ ڈرا، آئیوری کوسٹ کامیاب

