ڈیوڈ وارنر ڈرنک ڈرائیونگ کیس میں ذمہ داری قبول کرنے پر آمادہ
آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹرڈیوڈ وارنر نے ڈرنک ڈرائیونگ کیس میں ذمہ داری قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق آسٹریلوی کپتان ڈیوڈ وارنر کے وکیل بوبی ہل نے سڈنی کی عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ڈیوڈ وارنر ڈرنک ڈرائیونگ کی ذمہ داری قبول کریں گے۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ 11 میں کراچی کنگز کی جانب سے چھٹی لے کر سڈنی گئے تھے اور انہیں ڈرنک کرکے ڈرائیونگ کرتے ہوئے پولیس نے روکا۔
رپورٹس کے مطابق عدالتی دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی کہ ڈیوڈ وارنر کا بلڈ الکوحل لیول قانونی حد سے دو گنا زیادہ پایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق وارنر گاڑی چلا رہے تھے اور انہوں نے سڑک کنارے قائم رینڈم ٹیسٹنگ پوائنٹ سے کچھ فاصلے پر گاڑی روک دی تھی، جس کے بعد ان کے سانس کا ٹیسٹ لیا گیا اور پھر انہیں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔
ڈیوڈ وارنز کے وکیل بوبی ہل کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ ایسی غلطیاں کرتے ہیں، اہم بات یہ ہے کہ انسان اپنی غلطی تسلیم کرے اور اس کی ذمہ داری لے۔
وکیل بوبی ہل نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے آن لائن گاڑی بک کرانے کے بجائے خود گاڑی چلانے کا غلط فیصلہ کیا اور وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے غلط کیا، یہ ایک لاپرواہ اور احمقانہ فیصلہ تھا۔
بوبی ہل نے مزید کہا کہ وارنر اپنے عمل پر شرمندہ ہیں اور عدالت سے نرمی کی درخواست کریں گے، تاہم وہ کسی بھی عام شہری کی طرح سزا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بوبی ہل نے مزید کہا کہ چاہے کوئی مزدور ہو، ڈاکٹر ہو یا دنیا کے بہترین اوپننگ بیٹرز میں سے ایک ڈرنک کرکے گاڑی چلانا یہ خطرہ ہر کسی کے لیے موجود ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت 24 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا
-
سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس ضروری ہے: محسن نقوی
-
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے ایک بار پھر اعلیٰ مثال قائم کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: سویڈن کی تیونس کے خلاف شاندار فتح، پانچ گول داغ دیے
-
فیفا ورلڈ کپ: جاپان، نیدرلینڈز کا مقابلہ ڈرا، آئیوری کوسٹ کامیاب
-
کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا امریکا کے گول پر جشن