آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
کراچی کنگز کے سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی کارکردگی صرف پلیئر کی شناخت کیلئے کافی ہے، فوری انٹرنیشنل میں نہیں لانا چاہیے۔
کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کنگز کے بیٹنگ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا پرفارم کرکے کم بیک کریں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور پلیئر مجھے سیٹ ہونے کے بعد بڑا اسکور کروں۔ 20 میں اسکور جانے کے بعد مجھے اسے بڑے اسکور میں تبدیل کرنا چاہیے۔ جب ٹاپ تھری میں اسکور ہوتا ہے تو ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آج کا وکٹ 170 والا تھا لیکن ہم وہاں تک اسکور نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی کارکردگی صرف پلیئر کی شناخت کیلئے کافی ہے، فوری انٹرنیشنل میں نہیں لانا چاہیے۔ یہاں پرفارم کرنے والے پلیئر کو ڈومیسٹک میں مزید نکھارنا چاہے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ بھی اچھا نہیں رہا اور پی ایس ایل بھی اچھا نہیں جارہا جس پر مجھے تشویش تو ہے۔ 2027 ففٹی اوور ورلڈ کپ کے قریب اگر ضرورت تو ٹی ٹوئنٹی سے بریک لینے کا سوچ سکتا ہوں۔ ففٹی اوور کا ورلڈ کپ ہر کسی کیلئے اہم ہوتا ہے، میرے لیے بھی بہت اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اسٹارٹ مل رہے ہیں لیکن میں اسکو بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کر پا رہا۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کی کشش فینز سے ہوتی ہے، یہ بھی درست ہے کہ ہماری پرفارمنس ایسے نہیں کہ لوگ زیادہ سپورٹ کریں۔
-
چائے کے وقفے تک پاکستان مشکلات کا شکار، سلہٹ ٹیسٹ بھی بچانا چیلنج بن گیا
-
سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کے کھانے کے وقفے تک 2 وکٹ پر 101 رنز
-
کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے افتتاحی میچ کیلئے بھارت کا انتخاب کرلیا
-
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت
-
سلہٹ ٹیسٹ میں 437رنز کا ہدف، پاکستان نئی تاریخ کے دہانے پر
-
سلہٹ ٹیسٹ اپنے نام کرنے کیلئے پاکستان کے پاس 2 دن میں 437 رنز کا ہدف
-
سکندر رضا نے زمبابوے کے دو بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے
-
اگر ہم مسلسل دو دن بیٹنگ کریں تو میچ جیت سکتے ہیں: عمر گل
-
سلہٹ ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم ، بنگلادیش کا پاکستان کو 437 رنز کا ہدف
-
عثمان طارق انگلینڈ روانہ، وائٹلٹی بلاسٹ اور دی ہنڈریڈ میں ایکشن کیلئے تیار
-
مائیکل وان کی جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر کڑی تنقید
-
سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی گرفت مضبوط، کھانے کے وقفے تک 249 رنز کی بڑی برتری