اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 150 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس نے سب سے زیادہ 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ جیسن رائے نے 39 رنز اور اعظم خان نے 34 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 2 وکٹیں گنوا کر 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
سمیر منہاس اور ڈیون کونوے نے پہلی وکٹ پر 93 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر میچ کو یکطرفہ بنادیا جہاں منہاس 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کریز پر موجود کونوے نے 53 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کی لیکر عبور کروائی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کے حسن علی اور معین علی ایک ایک وکٹ لے سکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان بلے باز سمیر منہاس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
-
چائے کے وقفے تک پاکستان مشکلات کا شکار، سلہٹ ٹیسٹ بھی بچانا چیلنج بن گیا
-
سلہٹ ٹیسٹ کا چوتھا دن ختم، 437 کے تعاقب میں پاکستان کے 316 پر 7 آؤٹ
-
کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے افتتاحی میچ کیلئے بھارت کا انتخاب کرلیا
-
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت
-
سلہٹ ٹیسٹ میں 437رنز کا ہدف، پاکستان نئی تاریخ کے دہانے پر
-
سلہٹ ٹیسٹ اپنے نام کرنے کیلئے پاکستان کے پاس 2 دن میں 437 رنز کا ہدف
-
سکندر رضا نے زمبابوے کے دو بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے
-
اگر ہم مسلسل دو دن بیٹنگ کریں تو میچ جیت سکتے ہیں: عمر گل
-
سلہٹ ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم ، بنگلادیش کا پاکستان کو 437 رنز کا ہدف
-
عثمان طارق انگلینڈ روانہ، وائٹلٹی بلاسٹ اور دی ہنڈریڈ میں ایکشن کیلئے تیار
-
مائیکل وان کی جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر کڑی تنقید
-
سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی گرفت مضبوط، کھانے کے وقفے تک 249 رنز کی بڑی برتری