ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ سابق اولمپئین اور چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ اگلے چار پانچ ماہ میں بڑے اہم ایونٹس آ رہے ہیں ، ورلڈ کپ اور ایشین گیمز بھی ہیں اور پرو ہاکی لیگ کے 8 میچز کے علاوہ ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی بھی ہے ، اس وقت ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ نہیں ہے بلکہ ہم نے ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہے۔
لاہور میں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سمیع اللہ خان نے ٹرائلز کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ایشین گیمز کا فائنل نہ بھی جیتیں ، ہمیں فائنل کھیل کر اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنا ہے ، اس کے علاوہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں آئیں اگر ہم ایشین گیمز کا فائنل کھیلتے ہیں تو اس سے ہماری رینکنگ تو بہتر ہونا ہی ہے۔
سمیع اللہ خان نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ خراب حالات کے باوجود نوجوان ہاکی کھیل رہے ہیں ، کراچی کے بعد لاہور میں ٹرائیلز مکمل کیے ، اچھے نوجوان سامنے آئے ہیں کوشش ہے کہ موجودہ 26 کھلاڑیوں کے ساتھ مزید کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلائیں ۔
چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کی مینٹل اسٹرنتھ پر کام ہو رہا ہے اس کے ساتھ فزیکل اسٹرنتھ کو بہتر کرنا ہے میں سمجھتا ہوں کہ فزیکل فٹنس کے لیے باہر سے ماہر آنا چاہیے، خواہ وہ ٹرینر ہی ہو جبکہ ویڈیو انالسٹ اچھا ہونا چاہیے ، ہمیں ماڈرن ٹیکنیک پر جانا ہو گا ، یورپی ٹیموں سے گیپ ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن کم ضرور کیا جا سکتا ہے۔
سمیع اللہ خان نے پرانے دور کے لوگوں کے اکٹھے ہونے کے بارے میں کہا کہ اس وقت ہاکی ماضی کے مقابلے میں آسان ہے ، چار کوارٹر ز ہیں ، جتنی چاہے تبدیلیاں کریں ، ہم ماڈرن ہاکی پر نظر رکھے ہو ئے ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سمیع اللہ خان نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ دنیا میں کیسی ہاکی کھیلی جا رہی ہے ہاکی کی بنیادی تیکنیک وہی ہے جو ہم کھیلتے رہے ہیں ، کھلاڑیوں کے بہتر انداز میں گیند کو روکنا ، اسپیس بنا نا اور پھر ڈیلیو ر کرنا اس میں تو کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ دیکھنے والی بات ہے۔
-
چائے کے وقفے تک پاکستان مشکلات کا شکار، سلہٹ ٹیسٹ بھی بچانا چیلنج بن گیا
-
سلہٹ ٹیسٹ کا چوتھا دن ختم، 437 کے تعاقب میں پاکستان کے 316 پر 7 آؤٹ
-
کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے افتتاحی میچ کیلئے بھارت کا انتخاب کرلیا
-
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت
-
سلہٹ ٹیسٹ میں 437رنز کا ہدف، پاکستان نئی تاریخ کے دہانے پر
-
سلہٹ ٹیسٹ اپنے نام کرنے کیلئے پاکستان کے پاس 2 دن میں 437 رنز کا ہدف
-
سکندر رضا نے زمبابوے کے دو بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے
-
اگر ہم مسلسل دو دن بیٹنگ کریں تو میچ جیت سکتے ہیں: عمر گل
-
سلہٹ ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم ، بنگلادیش کا پاکستان کو 437 رنز کا ہدف
-
عثمان طارق انگلینڈ روانہ، وائٹلٹی بلاسٹ اور دی ہنڈریڈ میں ایکشن کیلئے تیار
-
مائیکل وان کی جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر کڑی تنقید
-
سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی گرفت مضبوط، کھانے کے وقفے تک 249 رنز کی بڑی برتری