پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 24ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈیز 6 میچز کھیلنے کے باوجود تاحال فتح سے محروم ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے درست ثابت ہوا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راولپنڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 121 رنز ہی بناسکی۔ سیم بلنگز 26 اور یاسر خان 24 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہے۔
کنگزمین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے تین تین جبکہ آصف محمود اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
حیدرآباد نے 122 رنز کا آسان ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
کپتان مارنس لبوشین، کوشل پریرا اور عرفان خان نیازی نے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی نے دو جبکہ بین سیئرز، محمد عامر اور سعد مسعود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
حیدرآباد کنگزمین کے حنین شاہ کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پی ایس ایل 11 میں آج پنک ڈے منایا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز پنک کیپ اور پنک ربن لگا کر میدان میں اترے۔
کمنٹیٹرز اور پریزنٹر بھی پنک شرٹس پہن کر بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کا حصہ بن گئے۔
پاکستان سپر لیگ میں آج دن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدِ مقابل ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23 ویں میچ میں ایونٹ کی اب تک کی ناقابلِ شکست ٹیم پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی ہرا دیا تھا۔
-
چائے کے وقفے تک پاکستان مشکلات کا شکار، سلہٹ ٹیسٹ بھی بچانا چیلنج بن گیا
-
سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کے کھانے کے وقفے تک 2 وکٹ پر 101 رنز
-
کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے افتتاحی میچ کیلئے بھارت کا انتخاب کرلیا
-
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت
-
سلہٹ ٹیسٹ میں 437رنز کا ہدف، پاکستان نئی تاریخ کے دہانے پر
-
سلہٹ ٹیسٹ اپنے نام کرنے کیلئے پاکستان کے پاس 2 دن میں 437 رنز کا ہدف
-
سکندر رضا نے زمبابوے کے دو بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے
-
اگر ہم مسلسل دو دن بیٹنگ کریں تو میچ جیت سکتے ہیں: عمر گل
-
سلہٹ ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم ، بنگلادیش کا پاکستان کو 437 رنز کا ہدف
-
عثمان طارق انگلینڈ روانہ، وائٹلٹی بلاسٹ اور دی ہنڈریڈ میں ایکشن کیلئے تیار
-
مائیکل وان کی جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر کڑی تنقید
-
سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی گرفت مضبوط، کھانے کے وقفے تک 249 رنز کی بڑی برتری