April 16, 2026 | 08:59 am

پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا

فائل فوٹو

رپورٹ: سہیل عمران۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش کی تیاریوں کے لیے اسکواڈ کا کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 29 اپریل سے کیمپ میں شامل ہوں گے جبکہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ 3 مئی کی رات بنگلا دیش کے لیے روانہ ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ کے ناموں پر قومی سلیکٹرز کی مشاورت جاری ہے اور اس مشاورت میں سابق کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سرفراز احمد بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے ہیڈ کوچ کی زمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ اور مینجمنٹ میں ردو بدل کا امکان ہے، وکٹ کیپر روحیل نزیر کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

علم میں رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے اور ٹیسٹ میچز 8 اور 16 مئی سے سلہٹ اور ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز گزشتہ برس اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی تھی۔